لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔
حکومتی حکام کے مطابق ان حملوں میں بچوں سمیت کم از کم 1300 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں اور علاقہ خالی کرنے کی وارننگز کے بعد 10 لاکھ سے زائد لبنانی شہری اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
متاثرہ افراد میں شامل ایک شہری بلال حسین نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے گھر کے قریب ہی حملہ ہوا، جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اب یہاں رہنا محفوظ نہیں، اس لیے ہمیں فوراً نکلنا پڑا۔”
ماہرین کے مطابق جاری کشیدگی کے باعث لبنان میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے، جہاں بنیادی سہولیات اور محفوظ پناہ گاہوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
Share this content:


