کشمیر میں لاک ڈائون کو27 اور انٹرنیٹ بندش کو31 دن مکمل، دھرنے جاری، ہلاک مظاہرین کی میتیں تاحال حکومتی تحویل میں

راولاکوٹ / کاشگل نیوز

پاکستان زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جاری پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال مسلسل 27ویں روز بھی جاری رہی، جبکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کو 31 دن مکمل ہو گئے ہیں۔

ادھر تحریک کے روحِ رواں شاہ زیب کی شہادت کو 30 دن گزر چکے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کے مطابق شاہ زیب شہید سمیت دیگر شہداء کی میتیں تاحال ورثاء کے حوالے نہیں کی جا سکیں، جس پر مظاہرین نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک اپنے مطالبات کے حصول تک اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر انہیں اپنے حقوق کے لیے ایک ماہ نہیں بلکہ کئی سال بھی دھرنا دینا پڑا تو وہ اس کے لیے تیار ہیں اور کسی صورت اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہداء کی میتیں فوری طور پر ورثاء کے حوالے کی جائیں، انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے اور عوامی مطالبات کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

Share this content: