باغ/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع باغ میں ارجہ کراس سے پانیولہ جانے والے راستے پر آج صبح سے ایکشن کمیٹی کے نہتے مظاہرین پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے مظاہرین کی شناخت جنید شجاعت اور نزاکت خادم کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
کاشگل نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اور ایکشن کمیٹی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے ساتھ اسٹیٹ فائر گولیاں یا دیگر ہجوم منتشر کرنے کے ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ مظاہرین مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ متعدد مقامات پر عوام نے فورسز کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی۔
صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Share this content:


