کشمیر : وادی نیلم سے 3 جبری لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کاشگل نیوز ذرائع کے مطابق مذکورہ لاشیں وادی نیلم میں جاگراں ویلی سےبرآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتا تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مویشی چرانے والی خواتین نے جنگل میں لاشیں دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، 27 جولائی کو لانگ مارچ کے دوران مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے بعد متعدد افراد کو گرفتار اور جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

اطلاعات کے مطابق، ڈھائی ماہ سے جاری اس عوامی تحریک کے دوران فورسز کے شدید ردِعمل اور پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

مذکورہ لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلوچستان میں جاری بلوچ نسل کش پالیسی کے تحت انہیں بھی فورسزنے دوران حراست قتل کرکے ان کی لاشیں پھینک دی ہیں۔

Share this content: