پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب مرحلہ مکمل، ان مخصوص نشستوں میں پانچ نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں جبکہ ایک نشست بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کے لیے رکھی گی ہے۔ اسی طرح ایک سیٹ علماو مشائخ کے لیے اور ایک نشست پروفیشںلز و ٹیکنوکریٹ کے کے لیے مختص ہے۔ مجموعی طور پر آج ان آٹھ مختص نشستوں پر انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔
خواتین کی پانچ نشستوں میں سے 3 ن لیگ جبکہ ایک پاکستاں پیپلزز پارٹی کے حصے میں آئی ہے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ سے تعلق رکھنے والی مریم کشمیری ، سحرش قمراورمریم ادریس کامیاب قرار پائیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی دو امیدوار فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید ٹاس کے ذریعے کامیاب ہوئیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے افتخار گیلانی26 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل پاکستان پیپلزز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار نے 12 ووٹ حاصل کیے۔
جبکہ علماو مشائخ کی نشست پر پاکسان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے پیر مظہر سعید 26 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کے ان کے مد مقابل پاکستاں پیپلزز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق محمود صرف 12 ووٹ حاصل کر پائے ۔
بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے لیے رکھی گی نشست پر چوہدری عبدالرحمان بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔
واضح رہے ضلع پونچھ اور سدھنوتی کے سات حلقوں میں تا حال انتخابات نہیں ہو پائے ۔ ضلع پونچھ میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا پانچ جون سے جاری ہے ،خطے کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا انعقاد تین مرحلوں میں کیا گیا۔
Share this content:


