اسلام آباد: کشمیر کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیس میں مزید 35 افراد عدالت میں پیش

اسلام آباد کے ایف 10 مرکز میں کشمیر کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر درج ایف آئی آر میں گرفتار باقی 35 افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس نے شناخت پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس کے مطابق ندیم احمد کھوکھر ولد محمد رمضان (سیریل نمبر 91) کو ڈسچارج قرار دیا گیا، جبکہ باقی 34 افراد کو مقدمے میں نامزد قرار دیا گیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر فریقین کے وکلا نے دلائل دیے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 30 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 27 اگست 2026 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share this content: