پاکستان کے افسر شاہی کے ریٹائرڈ افسران کابیرون ملک غیر ملکی کرنسی میں پینشن لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کے بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پینشن لیں رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران سے متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردیں۔
دستاویز کے مطا بق مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔
غیر ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے افسران کو حکومت 34 کروڑ 21 لاکھ روپے سالانہ ادائیگی کرتی ہے، ان کو متعلقہ غیر ملکی کرنسی میں حکومت پاکستان پینشن ادا کرتی ہے۔
کئی ممالک میں رہنے والے افسران کو حکومت پاکستان پینشن کی ادائیگی ملکی کرنسی میں بھی کرتی ہے۔
ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارت خارجہ کے پاس نہیں ہیں۔
Share this content:


