شوکت نواز میر کیس کی سماعت، ایس ایچ اوراجہ سہیل آئندہ پیشی پر طلب

حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیی کے کور ممبر شوکت نواز میر کیس کی سماعت آج عدالت میں ہوئی، جس کے دوران عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 30ستمبر کی تاریخ مقرر کردی، جبکہ ایس ایچ او دھیرکوٹ راجہ سہیل کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا ہے۔

شوکت نواز میر کی جانب سے شاہد علی اعوان ایڈووکیٹ ، عاصم ارشاد ایڈووکیٹ سمیت چار وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران آئندہ کارروائی کے لیے 30ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی۔

شوکت نواز میر کو 30 جون کو دھیرکوٹ سے گرفتار کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ تاہم بعد ازاں ایس ایس پی مظفرآباد نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ شوکت نواز میر پولیس کی تحویل میں نہیں بلکہ رپوش ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 30ستمبر کو ہوگی۔

Share this content: