راولاکوٹ/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں دھرنا ختم کرانے کے لیے پاکستانی فورسز کی جانب سے پوری طاقت کا استعمال، اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز دھرنے کے چاروں اطراف سے فائرنگ کرتے ہوئے شرکائے دھرنا کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں، جبکہ دھرنے میں موجود شرکاء شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔
راولاکوٹ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، فائرنگ اور پیش قدمی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دھرنا ختم کرانے کے لیے طاقت کے استعمال سے جانی نقصان کی اطلاعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔


