فرحان طارق /مظفرآباد
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں جمعہ کی شب فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
راولاکوٹ کے علاقے دریک سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رات تقریباً آٹھ بجے عمر فاروق چوک میں سینکڑوں مظاہرین موجود ہیں اور وہاں نعرے بازی جاری ہے، جبکہ فورسز کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی جا رہی ہے۔
مذکورہ شہری کے مطابق عمر فاروق چوک میں فورسز کی جانب سے دو ڈرون حملے بھی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ راولاکوٹ کے بس ٹرمینل میں دو شہری فورسزز کی مبینہ فائرنگ سے جان سے گئے ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ راولاکوٹ میں دو سے تین مقامات پر دونوں جانب سے فائرنگ جاری ہے، تاہم ان کے مطابق تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے 5 نومبر کو فوسزز کی جانب کیے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوۓ تھے جن نماز جنازہ آج تین بجے دریک عیدگاہ راولاکوٹ میں ادا کی گی تھی۔
Share this content:


