پاکستان زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 114 روز سے بند

راولاکوٹ/ کاشگل نیوز

پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کو 114 روز گزر گئے، تاہم متعدد علاقوں میں سروس تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہونے کے باوجود موبائل ڈیٹا سروس بدستور معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو انٹرنیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

باغ میں موبائل ڈیٹا سروس کی مسلسل بندش کے باعث شہری متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ مظفرآباد میں بھی موبائل انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دوسری جانب کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی، جس کے باعث طلبہ، کاروباری افراد، فری لانسرز اور دیگر شہریوں کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام متاثرہ علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کو بلا تاخیر مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

Share this content: