راوالاکوٹ اور پونچھ بھر میں دھرنے جاری، انٹری پوائنٹس پر فورسز کی ناکہ بندی

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ بھر میں عوامی حقوق اور مطالبات کے حق میں دیے جانے والے دھرنے بدستور اپنے اپنے مقامات پر پُرامن انداز میں جاری ہیں۔

دوسری جانب فورسز نے تمام اہم انٹری پوائنٹس پر مورچہ بندی کر رکھی ہے، جس سے عام شہریوں اور بالخصوص مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آزاد پتن کے مقام پر سخت ناکہ بندی کے باعث مسافروں، بالخصوص شدید بیمار مریضوں کو سخت دشواری درپیش ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے مریضوں کی گاڑیوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کے باعث شہریوں کو انتہائی کٹھن اور متبادل راستے اختیار کر کے مریضوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کی طرف منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹائیں ڈھلکوٹ انٹری پوائنٹ پر بھی دھرنا جاری ہے جہاں فورسز اپنے مورچوں میں قائم ہیں۔ اس پوائنٹ پر تمام تر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے اور پیدل سفر کرنے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دریں اثناء، راولاکوٹ میں مرکزی دھرنا اپنے تمام تر عوامی جذبے اور استقامت کے ساتھ بدستور قائم ہے اور عوام کا جوش و خروش قائم ہے۔

Share this content: