انڈیا کے صوبے پنجاب میں ’دراندازی‘ کی کوشش پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
قصور میں بین الاقوامی سرحد پر انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
انڈیا کے سرکاری میڈیا ’آل انڈیا ریڈیو‘ نے بی ایس ایف کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں پاکستانی شہری انڈین پنجاب میں ’دراندازی‘ کی کوشش کر رہے تھے اور ’غیرقانونی طور پر انڈیا پاکستان سرحد پار کر رہے تھے۔‘
دوسری جانب پاکستان کے سرکاری میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع قصور کے ’لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری سرحدی پِلر سے چند قدم آ گے ہی بڑھے تھے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورسز نے انھیں بغیر وارننگ دیے ہدف بنایا۔‘
پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ہلاک ہونے والے دو شہریوں کی شناخت عظمت رسول اور محسن جٹ کے ناموں سے کی ہے۔
Share this content:


