پاکستان تحریک انصاف کا چار اکتوبر کو شروع ہونے والا لانگ مارچ تیسرے روز خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ پہنچ گیا ہے۔ کوہاٹ میں لانگ مارچ کے قافلے کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر صوبائی ترجمان شفیع جان نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ کے باشعور عوام نے لانگ مارچ کے موقع پر بھرپور شرکت کر کے اپنے سیاسی شعور اور وابستگی کا مظاہرہ کیا۔
ان کے مطابق شہر میں پہنچنے والے قافلے کا والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ شرکا کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا گیا۔
شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ کے عوام کی میزبانی، تعاون اور گرم جوشی قابلِ ستائش ہے، جس نے مارچ کے شرکا کے حوصلے بلند کیے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ عوام آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اسی جذبے کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق تحریک انصاف آج اس لانگ مارچ کے آگے کا اعلان کر سکتی ہے۔
Share this content:


