فرحان طارق /مظفرآباد
پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری کریک ڈاؤن، مواصلاتی پابندیوں اور سینسرشپ کے سلسلے میں مزید شدت آ گئی ہے۔
مقامی ذرائع اور صحافتی و عوامی حلقوں کے مطابق، خطے کی انتظامیہ کی جانب سے ایک طرف معلومات کی ترسیل کو محدود کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب عوامی حقوق کے کارکنان اور صحافیوں کے خلاف مقدمات، گرفتاریوں اور ان کے نام فورتھ شیڈول (Fourth Schedule) میں شامل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اسلام آباد میں مقیم عالمی نشریاتی ادارے "اردو نیوز” سے وابستہ صحافی سبحان افتخار راجہ کا نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکن صحافیوں کے نام بھی اس فہرست میں ڈالے جا چکے ہیں۔
خطے میں دن بدن بڑھتی سینسرشپ، حکومتی دباؤ، پاکستان زیر انتظام جموں کشمیر میں صحافیوں کے لیے آزادانہ کام میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
Share this content:


