پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع باغ کی تحصیل ریڑہ میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے اشفاق شریف کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر علاقے میں احتجاجی فضا دیکھنے میں آئی اور ریڑہ انقلاب و مزاحمت کے نعروں سے گونج اٹھا۔
نمازِ جنازہ کے بعد ریڑہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے شرکا کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر انجمنِ تاجران ریڑہ، لالا نثار کے مطابق دھرنا اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک ریڑہ چوکی کے افسر حفیظ اور کانسٹیبل سید تنویر شاہ کو معطل کرنے کے ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔
لالا نثار نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اشفاق شریف کی ہلاکت کے واقعے اور احتجاج کے شرکا کے مطالبات پر پولیس یا انتظامیہ کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
Share this content:


