گلگت : گاڑی چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار، مسروقہ کار اور پانچ موٹر سائیکلیں برآمد

کاشگل نیوز

گلگت پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے مسروقہ کار اور پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت عمارہ ستار (پی ایس پی) کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جوٹیال سید اجلال حسین اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 220/026 بجرم 381-A، 34 تعزیراتِ پاکستان میں ملوث ملزمان کو جدید تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محبوب الرحمن ولد عبدالغفور، وقاص ولد عزت میر، منصف عالم ولد جان محمد، ساکنان گونر فارم چلاس، جبکہ شاہنواز ولد عثمان غنی سکنہ داریل ضلع دیامر شامل ہیں۔

پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ X کرولا کار برآمد کر لی۔ دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر مقدمہ نمبر 185/026 اور 221/026 بجرم 381-A تعزیراتِ پاکستان میں مسروقہ دو موٹر سائیکلوں سمیت مزید تین مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

گلگت بلتستان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ گلگت بلتستان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this content: