پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے زیرِ اہتمام راولاکوٹ شہر اور دیگر تمام مقامات پر پُرامن دھرنے بدستور جاری ہیں اور عوام اپنے بنیادی مطالبات پر سختی سے قائم ہیں۔ 6 جون سے شروع ہونے والے اس تاریخی عوامی احتجاج اور دھرنوں کو آج 150 روز مکمل ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آج وزیراعظم کے ممکنہ دورۂ راولاکوٹ کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریاست کی جانب سے شہر کے بعض اسکولز، کالجز اور دکانیں زبردستی کھلوائی جا رہی ہیں تاکہ بین الاقوامی و مقامی سطح پر شہر میں معمولاتِ زندگی کو بحال اور حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کیا جا سکے۔
دوسری جانب، پاکستان کشمیر بارڈر اور تمام اندرونی و بیرونی راستوں پر مسلسل تیسرے روز بھی سخت ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Share this content:


