راولاکوٹ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان ہلاک

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں حقوق کی تحریک کو دبانے کے لیے جاری ریاستی جبر اور شیلنگ و فائرنگ کے تازہ واقعے میں راولاکوٹ کے مقام پر فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق ضلع حویلی کہوٹہ کی تحصیل ممتاز آباد سے ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کے بعد ان کا جسدِ خاکی ان کے آبائی گھر ممتاز آباد منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں فضا انتہائی سوگوار اور کشیدہ ہے۔

علاوہ ازیں، پوری ریاست کشمیر اس وقت مکمل طور پر پاکستانی فورسز کے شدید عسکری محاصرے (Siege) میں ہے۔ فورسز نے ناکہ بندی سخت کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش، ادویات اور ضروری سامان لانے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شدید غذائی قحط اور انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

ناکہ بندی، فوجی محاصرے اور فورسز کی فائرنگ کے باوجود کشمیری عوام اپنے بنیادی آئینی و معاشی حقوق کے حصول کے لیے پچھلے چار مہینوں سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ راولاکوٹ شہر میں مرکزی دھرنا پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ فورسز کی گھیراؤ اور دھمکیوں کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔

Share this content: