پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری شدید ریاستی جبر اور ناکہ بندی کے خلاف ڈگری کالج ڈڈیال کے طلباء نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
مظاہرین طلباء نے حکومتِ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات کو بلا تاخیر تسلیم کیا جائے، تعلیمی اداروں سے فورسز کا قبضہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور سرحدوں و انٹری پوائنٹس پر عوام کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
طلباء نے کمیٹی کے قائد شوکت نواز میر سمیت تمام گرفتار سیاسی و عوامی رہنماؤں کی بلا مشروط رہائی کا بھی پرزور مطالبہ کیا۔
عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں پورا میرپور ڈویژن اس وقت شدید دباؤ اور ظلم کے سامنے خاموش نظر آ رہا ہے، وہاں ڈگری کالج ڈڈیال کے ان چند باہمّت طلباء کا سڑکوں پر نکلنا اور آواز بلند کرنا پورے میرپور ڈویژن کی عوام کو بیدار کرنے اور ریاستی جبر کے خلاف تحرک پیدا کرنے کا پہلا اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
Share this content:


