پاکستان کے قومی قرضوں میں ایک سال کے دوران ہوشربا اضافہ

​اسلام آباد/ کاشگل نیوز

پاکستان کی ملکی معیشت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قوم پر واجب الادا عوامی قرضوں میں 6,210 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالیاتی رپورٹس اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک کے قرضوں کا مجموعی حجم 84.7 کھرب روپے سے بڑھ کر 90.9 کھرب روپے (90.98 ٹریلین) سے تجاوز کر گیا ہے۔

​ماہرینِ معاشیات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر قرضوں کے اس بوجھ میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ ملکی معاشی صورتحال، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے اور قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو واضح کرتا ہے۔

معاشی ناقدین کا کہنا ہے کہ قرضوں کے اس بڑھتے ہوئے پہاڑ سے ملک میں مہنگائی اور مالیاتی چیلنجز مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

Share this content: