خورشید آباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کاراولاکوٹ آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

6 نومبر کو ریاست جموں و کشمیر کی آخری تحصیل قرار دی جانے والی خورشید آباد، ضلع حویلی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام راولاکوٹ میں ہونے والے آپریشن اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپوں کے خلاف کارروائی اور جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے موقع پر حویلی پولیس کی بھاری نفری شہر میں موجود رہی اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

راولاکوٹ میں 5 نومبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی تھی۔

مختلف ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں

خورشید آباد میں ہونے والا احتجاج راولاکوٹ کے واقعے کے بعد خطے کے دیگر علاقوں میں سامنے آنے والے احتجاجی ردِعمل کا حصہ ہے۔

Share this content: