پاکستانی فورسز کی جانب سے روالاکوٹ میں پُرامن شہری آبادی پر بھاری جنگی ہتھیاروں اور ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک گھر تباہ اور تین نوجوان شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کیلگری، کینیڈا میں مقیم ریاست جموں و کشمیر کے شہریوں نے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے شہر کے میئر کو علاقے کی صورتِ حال اور شہریوں کو درپیش خطرات پر بریفنگ دی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرے، بے گناہ اور نہتے شہریوں کے قتلِ عام کو رکوائے اور شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
مظاہرین نے واضح کیا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق، جان و مال کا تحفظ اور پُرامن زندگی گزارنے کا حق کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاموشی توڑے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Share this content:


