راولاکوٹ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے مزید ایک 14 سالہ بچی ہلاک

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات نے شہری آبادی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ آج بروزجمعرات 12 اکتوبرکوراولاکوٹ میں 14 سالہ طالبہ عائشہ ثاقب کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جبکہ اس کی 12 سالہ بہن شدید زخمی ہو گئی۔

عائشہ ثاقب اقرا پبلک اسکول کی طالبہ تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔

اس سے قبل بھی کئی بچوں کو پاکستانی فورسز نے اپنی کشمیری نسل کش پالیسی کے تحت فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کیا تھا۔ مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کی گولیو ں کا نشانہ بناکرقتل ہونے والے بچوں کی فیرستیںکا سوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں ملائکہ شکتر، حارث شکتر ، ذیشان اظہر اور دیگر شامل شامل ہیں۔

دو بچوں کو پاکستانی فورسز نے باغ میں ایک گھر پر بم حملہ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

ان واقعات نے جموں و کشمیر میں شہریوں، بالخصوص بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انسانی حقوق کے تناظر میں ان واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات، ذمہ دار اہلکاروں کے تعین اور احتساب کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مقامی حلقوں کی جانب سے شہری آبادی پر طاقت کے استعمال کو روکنے، زخمی بچی کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے میں فورسز کی کارروائیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں پائیدار امن کے لیے عوام کے بنیادی حقوق، انسانی وقار اور حقِ خودارادیت کا احترام ناگزیر ہے۔

Share this content: