کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر بلوچ کے لواحقین کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شریک مردوں و خواتین بچوں پر فورسز کی لاٹھی چارج کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی مستونگ کے کارکنوں کی جانب سے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراھ کو ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے ٹریفک کیلئے بلاک کردیاگیاہے۔
مستونگ میں کوئٹہ واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
احتجاجی مظاہرے کے باعث روڑ مکمل بند ہے جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔