ایران پر اسرائیل کے حملے نتیجے میں مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی سمیت کئی سینئر سائنسدان ہلاک ہوگئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کے مقامی میڈیا پر بھی اس بارے میں اطلاعات دی جا رہی ہیں کہ اس جگہ پر آگ اور دھواں دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’اس بات کا امکان بڑھتا جا رہا ہے کہ‘ آج رات کے حملوں میں ایران کے سینیئر جوہری سائنسدان اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
میجر جنرل محمد باقری ایران کی اعلیٰ ترین فوجی شخصیت تھے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی بھی اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ جوہری توانائی کی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی اور آزاد یونیورسٹی کے صدر مہدی تہرانچی بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب اسلامی کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار اہلکار ہیں۔
پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔
Share this content:


