بھارت کے شمال مغربی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس پر 244 افراد سوار تھے۔
احمد آباد پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے تقریباً 204 لاشیں نکالی گئی ہیں اور کم از کم 50 میڈیکل طلبا اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں بظاہر کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا۔
اسی طرح مقامی پولیس نے اس مقام پر زمین پر موجود افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، جہاں یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا۔
مقامی حکام کے مطابق مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 244 سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ جس میں 242 افراد سوار تھے ٹیک آف کے بعد ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں ڈاکٹروں کے ہسپتال پر جا گرا۔
ایئر انڈیا کے مطابق فلائٹ میں 169 انڈین، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھے۔
احمد آباد پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے تقریباً 204 لاشیں نکالی گئی ہیں اور کم از کم 50 میڈیکل طلبا اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ آج جمعرات کو گر کر تباہ ہو گیا، جس پر 232 مسافر اور 12 عملے کے ارکان سوار تھے۔ یہ حادثہ احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد پیش آیا۔
بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد قدوائی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو بوئنگ 787 ڈریم لائنر تھی، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:38 بجے ٹیک آف کے پانچ منٹ بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوئی۔
یہ پرواز لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ جا رہی تھی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں حادثے کی جگہ سے گہرا سیاہ دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے نے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 23 سے ٹیک آف کیا اور فوری طور پر ‘مے ڈے‘ کی ایمرجنسی کال دی، لیکن اس کے بعد کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے سے آخری سگنل ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد موصول ہوا۔
ایئر انڈیا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تفصیلات کی تصدیق کر رہی ہے اور جلد مزید اپ ڈیٹس شیئر کرے گی۔
حادثے کے مقام پر دھوئیں اور آگ کے ساتھ ساتھ طیارے کے ملبے کے مناظر دکھائی دیے۔ فوٹیج میں زخمیوں کو اسٹریچر پر منتقل کرتے اور ایمبولینسز کے ذریعے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے ڈیٹا بیس کے مطابق یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا پہلا حادثہ ہے۔ یہ دو انجنوں والا وائیڈ باڈی طیارہ جدید مسافر طیاروں میں سے ایک ہے، جس کی رجسٹریشن VT-ANB تھی۔ بوئنگ نے فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
بھارت میں آخری مہلک طیارہ حادثہ سن 2020 میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے بوئنگ 737 کے ساتھ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایئر انڈیا اور مقامی حکام نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گرا لیکن ہلاکتوں کی تعداد یا زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
Share this content:


