ازبکستان بین الاقوامی مقابلہ ، کشمیری نوجوان نے پہلی فائیٹ جیت لی

ازبکستان بین الاقوامی مقابلے کی پہلی فائیٹ ایس ایچ مارشل آرٹس اینڈ فٹنس سنٹر باغ جموں کشمیر کے نوجوان بالاچ الیاس نے جیت لی۔

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر ضلع باغ سے تعلق رکھنے والا 11سالہ یہ بچہ محنت کش کامریڈ الیاس کشمیری کا بیٹا ازبکستان انٹرنیشنل مقابلے میں پہنچ گیا۔ ازبکستان اپنے وطن کی نمائندگی کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی ۔

ازبکستان بین الاقوامی مقابلے کے لئے ایس ایچ مارشل آرٹس اینڈ فٹنس سنٹر باغ جموں کشمیر کے 8 اسٹوڈنٹس نے کوالیفائی کیا تھا لیکن سپانسر نہ ہونے کی وجہ سے صرف 3 اسٹوڈنٹس سیلف پر جا سکے۔

اس مقابلے کی پہلی فائیٹ بالاچ الیاس نے اپنے نام کر دی۔

یاد رہے کہ بالاچ اس مقابلے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنی مدد اپ کے تحت اپنے استاد شفیق ہاشمی ایس ایچ مارشل آرٹس اینڈ فٹنس سینٹر اور اپنے محنت کش باپ کامریڈ الیاس کشمیری کی سر توڑ کوشش کے بعد جانے میں کامیاب ہوا ۔

ان بچوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پورے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی واحد اکیڈمی ہے جس کو اس عالمی مقابلے میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ۔بدقسمتی اور المیہ یہ ہے کہ اس مقابلے میں جانے والوں نے جموں کشمیر کے ویزے سپورٹس ،ڈی جی سپورٹس سمیت کئی درجن سرمایہ داروں سے رابطہ کیا مگر حاصل وثوق صفر رہا ۔

یہ حرکت ہمارے سماج کے منہ پہ زوردار طمانچہ ہے جو خوش آمد اور چاپلوسی کے کاموں میں لاکھوں کروڑوں روپے لگا دیتے ہیں مگر سماج میں نوجوانوں کو اگے بڑھنے پہ سانپ سونگھ جاتا ہے ۔

اہلیان باغ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے بالاچ اپ فتح کا سفر جاری رکھتے ہوہے کامیابی کے ساتھ وطن لوٹے گا۔

Share this content: