میٹرو ملازم حادثہ: ہلاک ملازم دومہینے سے تنخواہ سے محروم تھے ، انکشافات

اسلام آباد ( کاشگل نیوز )

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں میٹرو ملازم حادثے میں ہو شربا انکشافات سامنے آئے ہیں، ہلاک ملازم کو دوماہ سےتنخوا ہ نہیں ملی جو شدید مالی پریشانی کا شکار تھا۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میٹرو ملازم نے کاشگل نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک میٹرو ملازم ڈیوٹی پر تھا۔میٹرو بس ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثہ گرین بیلٹ ایریا میں پیش آیا جہاں  کوئی جنگلہ نہیں ہے۔

حادثے کے مقام پر اطرافی جنگلہ 10 فٹ سے زیادہ دور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس حادثے کو ملازم کی غفلت بنانا چاہتی ہے۔اب بھی ایک اہلکار کو میٹرو روٹ پر ڈیوٹی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہلاک ملازم کا نام وسیم تھا،جو وسیم شہیدِ ملت میٹرو اسٹیشن پر مارننگ ڈیوٹی کرتا تھااور میٹرو سکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے وسیم سکیورٹی گارڈ کو تنخواہ نہیں ملی تھی اور وہ پریشانی کا شکار تھا۔

Share this content: