اسلام آباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ریحان توقیر کو ون ٹائم یو ایس ٹریول کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
عدالت کے حکم کے مطابق ریحان توقیر کو ایک لاکھ روپے کا شورٹی بانڈ ہائی کورٹ میں جمع کروانا ہوگا اور کوٹلی کی متعلقہ عدالت سے ون ٹائم ٹریول کا عدم اعتراض سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ کوٹلی میں درج دو مقدموں کی ضمنیوں میں ریحان توقیر کا نام شامل کیا گیا ہے۔ جن ایام میں وہ مقدمے درج ہوئے ان دنوں ریحان توقیر لاہور میو ہسپتال میں ڈیوٹی پر حاضر تھے اور ان کی حاضری کی تصدیق بھی جمع ہوچکی ہے۔ ان مقدموں کے اندراج کی تاریخوں کے 6 اور 8 ماہ بعد کوٹلی پولیس نے ریحان توقیر کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ریحان توقیر نے کوٹلی میں درج مقدموں میں بھی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ ضمانت کی درخواست پر 28 اگست کو بحث ہونی ہے، جس کے بعد ان کی ضمانت کنفرم یا مسترد ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ریحان توقیر کو پندرہ ستمبر سے قبل امریکہ پہنچنا ہے۔
Share this content:


