ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 11 افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی شہراور پیرکوہ میں چھاپوں کے دوران 11 افراد کے قریب افراد کو حراست میں لیکرجبری لاپتہ کر دیاہے ۔

جبری طور پرلاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت وسیم ولد شریف بگٹی،محمد جان ولد رحیم بگٹی،محمد حسین ولد شاہ زین بگٹی کلیرو ولد لیوی بگٹی ،علی حسین ولد حاجی بگٹی، عبدالستار ولد کہور خان بگٹی، بلخ شیر ولد تاج محمد بگٹی،عطا محمد ولد علی بیگ بگٹی، نواب خان ولد مور خان بگٹی، صدیق ولد شیر محمد بگٹی اور گلزار ولد شازو بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

مقامی لوگوں نے فورسز ہاتھوں مذکورہ افرادکی جبری گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔

مقامی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری لاپتہ کئے گئے افراد کو براہمداغ بگٹی کی حمایتی ہونے کے الزام کے تحت حراست میں لینے کے بعدجبری لاپتہ کیا گیاہے۔

ذرائع دعویٰ کر رہے کہ جبری گمشدگی کے بعد حکام مقامی ڈیتھ اسکواڈز ، حکومتی حمایتی معتبرین کے ذریعے کروڑوں روپے تاوان کے عوض مغویوں کو رہا کریں گے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ جو لوگ تاوان ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ رہا ہو جاتے ہیں، جبکہ جو ادا نہیں کر پاتے انہیں برسوں تک لاپتہ رکھا جاتا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اپنے اور ریاست مخالفین تمام افراد کو دیوار سے لگانے کے لئے مختلف خونی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔

Share this content: