کشمیریوں کا 29 ستمبرکو برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

برمنگھم /کاشگل نیوز

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے عوامی ایکشن کمیٹی جموں و کشمیر کی 29 ستمبر 2025 کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ احتجاج پیر 29 ستمبر کو دن 12 بجے سے شام 4 بجے تک کیا جائے گا جس میں کشمیری کمیونٹی، انسانی حقوق کے کارکنان، خواتین اور مرد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ جموں و کشمیر میں حکومت کی جانب سے عوامی مطالبات کے خلاف ورزیوں اور اشرافیہ کے ساتھ ہونے والے بار بار کے معاہدوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے اور استحصالی رویوں کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مظاہرے کے منتظمین نے باشعور کشمیریوں اور انسانی حقوق کے حامی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور شرکت کر کے اپنے اتحاد اور مزاحمتی عزم کا اظہار کریں۔

یہ احتجاجی مظاہرہ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم، The Wharf, 10A Bridge Street، Birmingham (B1 2JS) کے سامنے کیا جائے گا۔

Share this content: