مظفرآباد /نمائندہ کاشگل نیوز
پاکستانی میڈیا کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ناکام مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ شدیدتنقید کی زدمیں ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روزپاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تھے لیکن پاکستانی میڈیا نے مذکورہ مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جس سے عوامی حلقوں نے میڈیاکو مذکورہ جعلی رپورٹنگ اور جھوٹے پروپیگنڈہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایکشن کمیٹی نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے 29 ستمبر سے ریاست گیر لاک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستانی وزرا کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔
ناکام مذاکرات کو جھوٹے پروپیگنڈے اور جعلی رپورٹنگ کے ذریعے کامیاب قرار دینے کی دعوے سے پاکستانی میڈیا کو مقامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر ریاست کے عوام کی توجہ 29 ستمبر کو ہونے والی احتجاجی کال سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں بھی ایسا کیا گیا، خصوصاً مئی مئی 2024 میں لانگ مارچ سے قبل پاکستانی میڈیا نے اسی طرز کی پروپیگنڈا مہم چلائی تھی۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس بار ریاست کے عوام کسی بھی قسم کے میڈیا پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے اور 29 ستمبر کو طے شدہ احتجاج ہر صورت ہوگا۔
Share this content:


