دھیرکوٹ / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں سوشل میڈیا پرایک جاری ویڈیو میں ڈنڈا دکھانے اور ریاستی اہلکاروں کو دھمکانے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ دھیرکوٹ میں درج کی گئی ایف آئی آر میں مذکورہ نامز 6 افراد کے خلاف سنگین دفعات شامل کئے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ 6 افراد سوشل میڈیا پر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے، عوام کو اکسانے اور نفرت انگیز بیانات دینے میں ملوث ہیں۔
واضع رہے کہ پاکستان کی عسکری اسٹیبلشمنٹ پاکستان بھر میں حقیقی عوامی آوازوں کو دبانے کے لئے قانون کو ایک مہرے کے طور پر استعمال کرتی آرہی ہے جس میں عموماً ملزمان بنا ثبوت کے بری ہوجاتے ہیں لیکن انہیں قانونی پیچیدگیوں کے ذریعے ہراساں اور تنگ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ریاست اور ریاستی فورسز پر نقد و نظر کا سلسلہ چھوڑ سکیں۔
Share this content:


