اسلام آباد / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کے حق میں اسلام اباد میں وکلاء سول سوسائٹی و سیاسی تنظیموں کی طرف سے پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا جس پہ اسلام آباد پولیس نے ہلہ بول دیا اور شرکاء احتجاج کو غیرقانونی طور پہ گرفتار وتشددکا نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق راجہ مسعود الرحمان ایڈووکیٹ ،جبار کاشر ایڈووکیٹ ، وقار اعظم رہنما ایکشن کمیٹی سمیت کئی رہنما گرفتار ہوگئے ہیں۔
سول سوسائٹی و سیاسی تنظیموں کی طرف سے اسلام آباد پولیس و گورنمنٹ کی طرف سے لاقانونیت کی بھرپور مذمت کی گئی۔
Share this content:


