پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعے کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے بویا میں سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا اور بارود سے لدی گاڑی بیرونی دیوار سے ٹکرائی جس سے ایک مسجد سمیت قریب واقع شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
حکام کے دعوے کے مطابق اس حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 15 بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیاکے مطابق اس کارروائی کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود شدت پسندوں نے کی جس سے وہاں موجود طالبان حکومت کے موقف کی نفی ہوتی ہے جو کہ اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی عدم موجودگی کا دعوی کرتے ہیں۔ ’پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔‘
Share this content:


