مظفرآباد /کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بااثر افراد کی جانب سے تشدد اور جھوٹی ایف آئی آر کے شکار م شہری نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے سائلین ڈیسک مرکزی ایوان صحافت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بااثر افراد روزانہ کی بنیاد پر ان کے گھروں پر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نہ صرف انہیں اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ بعد ازاں انہی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروائی جاتی ہے۔
حلقہ 2راڑہ نندلا کے رہائشی محمد نوید کے مطابق ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ ان کے ساتھ ملازم پیشہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں، جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کی جائیں اور انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے۔
Share this content:


