افغانستان: کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اطالوی این جی او ایمرجنسی کے مطابق، پیر کو وسطی کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بظاہر نشانہ ایک چینی ریستوران تھا۔

کابل پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو کابل میں ایک چینی نوڈل ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک چینی مسلمان اور چھ افغان شہری شامل ہیں۔

ریستوران چینی اور افغان شراکت داروں کی ملکیت ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Share this content: