ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے فضائی، زمینی یا بحری حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ اپنی فضائی، زمینی اور بحری حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

پیر کو متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان کا ملک اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ ’ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے ملک کی فضائی، زمینی اور حدود کا استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لوجسٹیکل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات بات چیت، کشیدگی میں کمی، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور خودمختاری کے تحفظ کا حامی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا کا کہنا ہے کہ وہ تمام مسائل کو سفارتی طریقے سے حل ہوتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں تہران کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ بھی متعدد مرتبہ دے چکے ہیں۔

Share this content: