امریکہ سے ایک تاریخی تجارتی معاہدہ آخری مراحل پر ہے جو جلد طے پا جائے گا،بھارت

انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ امریکہ سے تاریخی تجارتی معاہدہ آخری مراحل پر ہے اور یہ بہت جلد طے پا جائے گا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا، جس میں تعلقات کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔‘

ایس جے شنکر نے کہ انھوں نے امریکہ کا نتیجہ خیز اور مثبت دورہ مکمل کیا ہے۔ انھوں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گرمجوش مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ ’ہمارا نایاب معدنیات پر بھی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘ انڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ’آئندہ دنوں میں تزویراتی امور، دفاع اور توانائی پر مزید روابط کی توقع ہے۔ انڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ’مجموعی طور پر مجموعی طور پر ایک واضح پیش رفت دکھائی دیتی ہے۔‘

Share this content: