تھانہ مری میں اغواء ،تیز رفتاری اور غفلت کے باعث قیمتی جان کےزیاں پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اسلام آباد / کاشگل نیوز

پاکستان کے تھانہ مری میں شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 109/26 بجرم دفعات 365B/511 ت پ درج رجسٹر کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم محمد ظفیر ولد منور خان سکنہ باغ دھیر کوٹ کشمیر نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغواء کر کے تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی بگائی اور سوار لڑکی کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی جس پر سوار لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئی اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی۔

تھانہ مری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد ظفیر ولد منور خان سکنہ باغ دھیر کوٹ کشمیر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایچ او مری اویس اکرم کے مطابق تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

ایس ڈی پی او مری زمان علی نے کہا کہ مری پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور واقعہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

ڈی پی او مری رضا تنویر نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Share this content: