بنگلہ دیش میں 18 ماہ بعد منگل کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی قیادت میں نئی حکومت قائم ہوگئی۔
انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری نے ڈھاکا میں جماعتِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی، جسے انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں ملاقات قرار دیا۔ یہ ملاقات نئی حکومت کے حلف برداری کی تقریب کے دوران ہوئی۔
انڈین ہائی کمشن کی جانب سے ایک پر جاری بیان کے مطابق، انڈین سیکریٹری خارجہ نے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور کہا کہ انڈیا اور بنگلہ دیش کے تعلقات عوامی مفادات سے جڑے ہیں۔ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی رشتوں پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تقریبِ حلف برداری میں انڈیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر اوم برلا بھی شریک ہوئے، جنھوں نے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا۔ وزیراعظم مودی نے طارق الرحمٰن کو انڈیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت حاصل کی جبکہ جماعتِ اسلامی دوسری بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
بنگلہ دیش میں قائم ہونے والی حکومت اور اس کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس بدھ یعنی آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
Share this content:


