انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان کو ٹیلی فون کر کے اُنھیں انتخابات میں کامیاب پر مبارکباد دی ہے۔
طارق رحمان کو بنگلہ دیش کا متوقع وزیر اعظم سمجھا جا رہا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے بعد اپنے بیان میں انڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میں نے طارق رحمان کو فون کیا اور اُنھیں بنگلہ دیش کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔‘
وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں بنگلہ دیش اور انڈیا میں رہنے والوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ انڈیا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
انڈیا کا الزام رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندو کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم بنگلہ دیش کی عبوری حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔
Share this content:


