امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
سینٹ کام نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں بظاہر ان کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سرائیل کی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اہداف پر ’اضافی حملوں کی لہر‘ شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افواج نے ایران کی 10 غیر فعال کشتیوں کو تباہ کیا ہے اور وعدہ کیا تھا کہ ان کشتیوں سے "جلدی اور سختی” سے نمٹا جائے گا۔
اس سلسلے میں امریکہ کے صدر Donald Trump نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے Strait of Hormuz میں بارودی سرنگیں بچھائیں تو اس کے نتائج ایسے ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر بیان میں کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اس بارے میں کوئی حتمی رپورٹ موجود نہیں، تاہم اگر سرنگیں بچھائی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو ایران کو سخت فوجی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران اس معاملے میں پیچھے ہٹتے ہوئے کسی بھی طرح کی سرنگیں ہٹا دیتا ہے تو یہ کشیدگی کم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔
دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران چھوٹی کشتیوں کا استعمال کر سکتا ہے جو دو سے تین بارودی سرنگیں لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے CBS News کے مطابق یہ خدشات اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔
حالیہ دنوں میں اسی خدشے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے، کیونکہ دنیا کے ایک بڑے حصے کو تیل اسی راستے کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔
Share this content:


