گلگت بلتستان: چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ایڈووکیٹ احسان علی گرفتار

گلگت / کاشگل نیوز

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ احسان علی کو پولیس نے رات تقریباً 11:30 بجے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں حراست میں لیا اور کینٹ تھانہ جوٹیال منتقل کر دیا۔

ایڈووکیٹ احسان علی کی گرفتاری پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس اقدام کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے رہنماؤں کو اس طرح گرفتار کرنا قابلِ افسوس ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈووکیٹ احسان علی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گرفتاری کی وجوہات واضح کی جائیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں جلد رہا نہ کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Share this content: