نریندر مودی کی ایرانی صدر سے گفتگو، مکالمے اور سفارت کاری پر زور

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انھوں نے علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر ایرانی صدر سے بات کی ہے جس میں انھوں نے مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں انڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی۔ کشیدگی میں اضافے، شہری جانوں کے ضیاع اور شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’انڈین شہریوں کی حفاظت اور سلامتی، ساتھ ہی اشیا اور توانائی کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانا، انڈیا کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔‘

Share this content: