پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نوجوانوں نے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے ایک مثبت اور تخلیقی قدم اٹھایا ہے۔
شہر کی دیواریں، جو ماضی میں مختلف اشتہارات اور بینرز سے بھری ہوئی تھیں، اب جامعہ کشمیر شعبہ آرٹس کے اسٹوڈنٹس کے فن کا کینوس بن رہی ہیں۔
نوجوان آرٹسٹس اپنی مدد آپ کے تحت دیواروں پر خوبصورت آرٹ ورک، سماجی پیغامات اور ثقافتی عکاسی پر مبنی تصاویر بنا رہے ہیں، جس سے شہر کا منظر نامہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بصری آلودگی میں کمی کا باعث بن رہا ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف بھی راغب کر رہا ہے۔
شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس تخلیقی مہم کی سرپرستی کرے اور شہر کی دیگر دیواروں کو بھی اسی طرز پر خوبصورت بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے۔
Share this content:


