بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں نو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنزبنائے۔
194 رنز کا ہدف بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کو 46 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔