عوامی ایکشن کمیٹی کا وزیر امور کشمیر پر عدم اعتماد، مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے پاکستان کے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام پر عدم اعتماد کرتے ہوئے آئندہ مذاکراتی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کو لکھے گئے خط میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امیر مقام نے ثاقب مجید کے ساتھ نجی مراسم بڑھا کر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور مذاکراتی عمل میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اگر آئندہ کسی بھی مذاکراتی عمل میں امیر مقام شریک ہوئے تو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات میں حصہ نہیں لے گی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے اس اعلان کے بعد حکومت اور کمیٹی کے درمیان جاری مذاکراتی عمل مزید پیچیدگی اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share this content: