تھوراڑ: 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم کو 6 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ

پاکستانی کشمیر کے علاقے تھوراڑ کی سول عدالت نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی ہے۔

سول جج تھوراڑ سید حسنین علی کی عدالت نے جمعرات 6 مئی 2026 کو کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عبید شعیب ولد محمد شعیب، ساکن پتن شیر خان کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو دفعہ اے پی سی (3) اور دفعہ 377 کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔ مقدمے کی سماعت گزشتہ تقریباً 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ مقدمہ پہلے ضلع سدھنوتی کی فوجداری عدالت میں زیر سماعت رہا، تاہم فیصلہ بعد میں تھوراڑ کی عدالت میں سنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ شواہد اور ریکارڈ کی بنیاد پر جرم ثابت ہوا، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔

Share this content: